بنیامین نتن یاہوکا سخت حریف بینی گینٹز کے ساتھ حکومت سازی کا معاہدہ،دونوں 18ماہ وزیراعظم رہیں گے،ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ امن منصوبہ اصل مشن
معاہدہ نام نہاد امن عمل کی ناکامی کی تصدیق ہے،حماس، معاہدہ دو ریاستی حل کے خاتمے کا نشان ہے، فلسطینی وزیراعظم، مقصد مسئلہ فلسطین کو ہدف بنانا ہے، اسلامی جہاد
مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک) اسرائیل میں اتحادی حکومت بنانے کے معاہدے سے مسئلہ فلسطین کے دور یاستی حل کے خاتمے کی بنیاد رکھ دی گئی،اسرائیل میں ایک سال سے جاری سیاسی بحران کے خاتمے اور چوتھے الیکشن سے بچنے کیلئے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے اپنے سخت حریف سابق فوجی سربراہ بینی گینٹز کے ساتھ اتحادی حکومت کے قیام کا معاہدہ کرلیا،تین سالہ معاہدے کے تحت بنیامین نتن یاہو 18ما ہ اور بینی گینٹز 18ماہ وزیراعظم رہیں گے، بلیو اینڈ وائٹ پارٹی کے سربراہ بینی گینز پارلیمان کے اسپیکر ہیں ان کے وزیراعظم بننے پر یہ عہدہ لیکوڈ پارٹی کے پاس چلاجائے گا، بینی گینز کی جماعت کو اتحادی حکومت میں کئی اہم وزارتیں ملیں گی جن میں دفاع بھی شامل ہے،مبصرین کے مطابق اتحادی حکومت کے سامنے سب سے اہم معاملہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ مشرق وسطیٰ کا امن منصوبہ ہوگا، ٹرمپ کے مجوزہ امن معاہدے کے تحت یروشلم اسرائیل کا دارالحکومت ہو گا اور ابو دس فلسطین کا دارالخلافہ کہلائے گا اور دونوں کے درمیان کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو سرحد کا درجہ حاصل ہو گا،فلسطینی کی تمام جماعتوں نے معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے اسے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے خاتمے کا آغاز قرار دیا ہے، فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ یہ دو ریاستی حل کے خاتمے کا نشان اور بین الاقوامی طور پر تسلیم کئے گئے حقو ق کو پامال کرنا ہے، پی ایل او کے سیکریٹری جنرل صائب اریکات نے کہا کہ نئی اسرائیلی حکومت کے پاس آپشن ہیں یا تو وہ
بامعنی مذاکرات کا راستہ کھولے یا امن کی امیدیں دفن کردے، حماس کے ترجمان فوزی براہوم نے کہا کہ نتن یاہو گنٹز معاہدے نے نام نہاد امن عمل کی ناکامی کی تصدیق کردی، اس معاہدے سے ہمارے اس موقف کی تصدیق ہوتی ہے کہ اسرائیلی وجود فلسطینی عوام کا دشمن ہے اور اس خطے کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، اسلامی جہاد کے عہدیدار یوسف الحسینہ نے کہا کہ یہ معاہدہ صدی ڈیل کو عملی جامہ پہنانے کی جانب ہی ایک قدم ہے، جس کا مقصد فلسطین کے مسئلے کو ہدف بنانا ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- اسرائیل میں اتحادی حکومت تشکیل، 2ر یاستی حل کے خاتمے…
اسرائیل میں اتحادی حکومت تشکیل، 2ر یاستی حل کے خاتمے کا آغاز
-
Ilyas - اپریل 23, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 13
- 0 minute read


































