Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

آیت اللہ خامنہ ای کا مقدسات اہل سنت کے احترام کا فتویٰ اتحاد بین المسلمین کے لئے زمین ہموار کرتا ہے، پیر معصوم نقوی

جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ، قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے اتحاد امت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت مسلمانوں کا سرمایہ اور ختم نبوت اساسی عقیدہ ہے۔ محبت اہل بیت ؑکے بغیر مسلمان کا ایمان مکمل نہیں ہوسکتا۔ پاکستان اور ایران اسلام کے مضبوط قلعے ہیں اور دو بڑے اسلامی مکاتب فکر کی اکثریت کے نمائندہ ممالک ہیں۔ اسلام کی سربلندی کے لئے ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا۔ ہمارے دکھ درد اور اسلامی اقدار مشترک ہیں۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا ازواج مطہرات رضوان اللہ علیہم کی حرمت اور مقدسات اہل سنت کے احترام کے حوالے سے فتویٰ اتحاد بین المسلمین کے لئے زمین ہموار کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام کی قوت سے خائف استعماری قوتیں چند نادان دوستوں اور کچھ خریدے گئے شرپسند افراد کے ذریعے مسلمان فرقوں کے باہمی اختلافات کو ہوا دیتی ہیں، جس سے عوام نے ہمیشہ اظہار لاتعلقی کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران آغا جعفر روناس سے ملاقات میں کیا اور انہیں لاہور تعیناتی پر خوش آمدید کہا۔ اس ملاقات میں دیگر اکابرین اہلسنت میں جے یو پی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر امجد حسین چشتی، پیر سید علی رضا گیلانی ،پیر اختر رسول قادری، مفتی عاشق حسین بخاری، پیر میاں شہباز قادری، پیر امیر سلطان، ملک محمد شہباز قادری، علامہ اصغر عارف چشتی، آکاش منور یوسفی، علامہ شبیر قادری، اور دیگر بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular