Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا اعلان

فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کومدنظررکھ کر کیا ہے، یہ علاقہ کے نوجوانوں کا ایک بڑا اوردیرینہ مطالبہ تھا،وزیراعظم کا آزادی پریڈ سے خطاب
گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ تھا اور رہے گا،فیصلہ جی بی کے عوام کی مرضی کے مطابق ہونا چاہیے،وزیراعظم آزاد کشمیر، اعلان جھوٹ پر مبنی ہے،سابق وزیراعلیٰ
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا اعلان کردیا، گلگت میں گلگت بلتستان کی آزادی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کافیصلہ کیاہے ، یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کومدنظررکھ کر کیا ہے، یہ اس علاقہ کے نوجوانوں کا ایک بڑا اوردیرینہ مطالبہ تھا، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے گلگت بلتستان کی عبوری صوبائی حیثیت کا اعلان مسترد کردیا اور کہاکہ گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ تھا اور رہے گا، فیصلہ جی بی کے عوام کی مرضی کے مطابق ہونا چاہیے،گلگت بلتستان کی عوام کو آئینی حق دیا جائے، گلگت بلتستان کو متبادل بھی کچھ دینا ہے ، ریفرنڈم ہوا تو اقوام متحدہ کی زیر نگرانی ہو گا، سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں ترمیم کے بغیر گلگت بلتستان کوآئینی صوبہ نہیں بنایا جاسکتا ہے، وزیر اعظم عمران خان کا گلگت بلتستان صوبہ کا اعلان جھوٹ پر مبنی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular