Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

گلگت بلتستان میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار

گلگت بلتستان میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار دیدی گئی۔ وزیر اعلیٰ جی بی خالد خورشید کی زیر صدارت کورونا سے بچاؤ اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خالد خورشید نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، کورونا کے ٹیسٹ بڑھائے جائیں اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی جائے کہ متعلقہ اضلاع میں ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے کورونا ویکسین لازمی لگوائی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبے کے داخلی راستوں میں کورونا اسکریننگ سنٹرز فعال کیے جائیں اور تمام تقریبات میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی کرایا جائے۔ جن علاقوں میں کورونا کیسز سامنے آئے ہیں وہاں اسمارٹ لاک ڈائون کیا جائے۔ خالد خورشید کا مزید کہنا تھا کہ جی بی میں اٹھارہ سال سے زائد عمر کے تمام افراد کیلئے ویکسین کیلئے اسینکیانگ حکومت سے رابطہ کیا جائے گا اور کورونا ویکسین کی دستیابی کی صورت میں صوبائی حکومت اضافی ویکسین خریدے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular