Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

کورونا مثبت آنے پر وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول گھر پر قرنطینہ

کوویڈ پازیٹو آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا، عمران خان سرکاری امور گھر سے سر انجام دیں گے، ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی طبیعت چند روز قبل ناساز ہوئی، عمران خان نے دو روز قبل ویکسین لگوائی تھی۔ ویکسین سے قبل ہی وزیراعظم کو انفیکشن ہو چکا تھا۔ عمران خان کو ہلکی کھانسی اور بخار کی علامات ہیں۔ وزیراعظم سرکاری امور گھر سے سر انجام دیں گے۔ معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خود کو اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ کرلیا، ان کی علامات شدید نہیں ہیں، بہت ہلکی سی کھانسی اور ہلکا سا بخار ہے، اللہ ان کو جلد صحتیاب کرے، وزیراعظم کی صحت کے بارے آگاہ کرتے رہیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی طبیعت بہتر اور وہ ہشاش بشاش ہیں۔ وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی ہے، ان کی صحت اچھی ہے اور انہيں کورونا کی معمولی نوعیت کی علامات ہیں۔ معاون خصوصی کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے 18 مارچ کوکورونا ویکسین لگوائی تھی، وزیر اعظم میں کورونا کی علامات ویکسین لگانے سے دو تین روز پہلے سے تھیں، ایسا لگتا ہے ویکسین لگنے سے پہلے ہی وزیراعظم کے جسم میں کورونا موجود تھا۔ کوئی بھی ویکسین فوری اثر نہیں دکھاتی، قوت مدافعت دو سے تین ہفتوں میں بنتی ہیں۔
وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے محبوب لیڈر کی صحت کیلئے دعا گو ہیں خدا جلد صحت دے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم خیریت سے ہیں، عمران خان کو ویکسین لگنے سے پہلے انفیکشن ہو چکا تھا، جمعے کے روز وزیراعظم نے کورونا صورتحال کے باعث جلسے منسوخ کیے تھے، 10 دن کے لگ بھگ قرنطنیہ کا عرصہ ہوتا ہے، وزیراعظم کو جس دن کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں، اسی دن ان کو ویکسین لگائی گئی تھی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کورونا کی تیسری لہر بنیادی طور پر برطانیہ سے آئے وائرس کے باعث ہے، یہ وائرس زیادہ آسانی سے پھیلتا ہے، اس قسم کا وائرس ایک شخص کو ہو تو پورے خاندان کو ہو جاتا ہے، پہلے سے متاثرہ شخص کو دوسری بار بھی کورونا ہوسکتا ہے، جنوبی افریقہ اور برازیل سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگا رہے ہیں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ وزیر اعظم عمران خان کو صحت کاملہ عطا فرمائے، پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں، عمران خان جلد صحتیاب ہونگے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular