
کربلا : عراق میں زائرین کو بم سے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنادی گئی، سیکیورٹی فورسز نے 2 داعشی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ دونوں کو ایک خصوصی آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔ دہشت گرد جنوبی بغداد کے علاقے لطیفیہ میں کربلا جانے والے زائرین کے راستے میں بم دھماکے میں ملوث ہیں اور انہوں نے زائرین کے راستے میں دھماکا کرنے کا پروگرام بنایا تھا ۔ الحشد الشعبی نے صوبہ الانبار میں بھی دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اور الخالدیہ کے علاقے البویالی میں چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں دستی بم اور دھماکا خیز مواد ضبط کرلیا۔


































