Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

کراچی میں جاری مرکزی دھرنے کی حمایت میں ملک بھر میں علامتی دھرنے اور مظاہرے

کراچی میں جاری شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دیے گئے مرکزی دھرنے سے اظہار یکجہتی کےلئے ملک بھر میں علامتی احتجاجی دھرنے اور مظاہرے جاری ہیں۔ لاہور، اسلام آباد، ملتان، سکھر، پاراچنار اور دیگر شہروں میں احتجاج میں لاپتہ اسیروں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا گیا۔
مُلک بھر کی طرح لاہور کے لبرٹی چوک میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے، جن پر لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔ لبرٹی چوک میں ہونیوالے احتجاج میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی اور آرمی چیف، وزیراعظم سے لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرہ سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے صدر فخر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ملک کے پُرامن اور محب وطن شہری ہیں، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular