Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

کراچی میں جاری جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے دھرنے کی حمایت میں ملک گیر احتجاج

ملک بھر سے لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لیے کراچی سے شروع ہونے والے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے احتجاجی دھرنے کی حمایت میں دیگر شہروں میں بھی علامتی احتجاجی دھرنے دئے گئے۔
ملتان کے نواں شہر چوک میں دیے گئے علامتی احتجاجی دھرنے میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی دھرنے میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے خصوصی شرکت کی۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جب تک ہمارے نوجوانوں کو سامنے نہیں لایا جاتا، تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ یہ ہمارا آئینی و قانونی مطالبہ ہے، ہم اپنے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
اگر عدالتی نظام پر مقتدر اداروں کو اعتماد ہے تو وہ خفیہ عقوبت خانوں میں رکھے گئے نوجوانوں کو عدالتوں کے سامنے پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ حب الوطنی ہمارے رگ و جاں میں بسی ہوئی ہے، ہمارے اجتماعات میں آج بھی پاکستان سے محبت کا اظہار حب الوطنی سے بھرپور نعروں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ دھرنے سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، النور اسلامک سینٹر و ٹرسٹ کے سربراہ مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا اعجاز حسین بہشتی، مولانا کاشف حیدری، انجینئر سخاوت علی، دلاور عباس زیدی، سید وسیم عباس زیدی، باقر بلوچ، مہر عباس، شہریار حیدر، حسنین انصاری،مولانا فرمان روحانی، امیر گیلانی اور دیگر نے خطاب کیا۔
یاد رہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی کال پر کراچی میں نمائش چورنگی پر قائد اعظم محمد علی جناح(رح) کے مزار کے سامنے جمعہ سے دھرنا جاری ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular