Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

چین سے خریدی گئی 5 لاکھ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی

پاکستان کا کورونا ویکسین کے حصول کے لیے اہم اقدام سامنے آیا ہے جس کے تحت کورونا ویکسین کی پہلی خریداری چین سے کرلی گئی ہے، 5 لاکھ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق پاکستان کا چینی کمپنی سائینو فارم سے ویکسین کا معاہدہ طے پا گیا ہے، کمپنی پاکستان کو کورونا ویکسین مرحلہ وار فراہم کرے گی۔ سائینو فارم ویکسین کے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ این آئی ایچ کے پاس ہے، ملک میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز، بزرگ شہریوں کو سائینو فارم ویکسین دی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی چینی کمپنی کین سائینو سے ویکسین خریداری پر بات چیت جاری ہے، پاکستان میں اس سے پہلے موجود ویکسین چین سے بطور تحفہ ملی تھی۔ پاکستان نے 150 ملین ڈالر کی رقم کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے مختص کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7 فیصد تک جا پہنچی، کورونا وائرس سےمزید 58 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 70 سال سےزائد عمر کے بزرگوں کو آج سے ملک بھر میں واک ان کورونا ویکسی نیشن کی سہولت دستیاب ہو گی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار511 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 58 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے1 ہزار136مریض شفایاب ہو گئے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 595 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 9ہزار 964 ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular