Wed Oct 14, 2026

ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

پہلا کام گلگت بلتستان کی عبوری صوبائی حیثیت پر کیا جائیگا(عمران خان)

امید ہے منتخب حکومت نئی روایت قائم کرے گی، کمیٹی بنائیں گے جو ٹائم لائن پر کام کرے گی،صوبہ میں اب تک احساس محرومی رہی ہے وہ ختم ہو جائے گی
احساس پروگرام ، ہیلتھ کارڈ اور ہیلتھ انشورنس لائیں گے،سیاحت کو ترقی دے کر علاقے میں انقلابی تبدیلی لائیں گے، کابینہ کی حلف برداری کے بعد خطاب
گلگت (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے خطے میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور یہاں احساس محرومی کو دور کرنے کیلئے ہم عبوری صوبائی حیثیت پر کام کریں گے ،گلگت بلتستان میں کابینہ کی تقریب حلف برداری کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے گلگت بلتستان کی کابینہ اور وزیراعلیٰ کو مبارک باد دی اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہاں کی منتخب حکومت ایک نئی روایت قائم کرے گی ، میں اس علاقے کو جانتا ہوں اور اب ہم اسے جس رخ پر ڈالیں گے، اس سے یہاں کے عوام کی زندگی بدل جائے گی ، ہم سب سے پہلے عبوری صوبائی حیثیت پر کام کریں گے تاکہ جو اب تک احساس محرومی رہی ہے وہ ختم ہو جائے، ایک کمیٹی بنائیں گے جو ایک ٹائم لائن پر کام کرے گی،عمران خان نے کہاکہ ہم یہاں بھی احساس پروگرام لا رہے ہیں ، ہم سارے گلگت بلتستان کے لوگوں کے لیے ہیلتھ کارڈ اور ہیلتھ انشورنس لے کر آ رہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ میں اس علاقے میں سیاحت کے شعبے میں موجود صلاحیت کو جانتا ہوں ، یہ سب میرا دیکھا ہوا اور اس پر ہماری پوری توجہ ہو گی، گرمیوں میں تو یہاں انقلاب آ چکا ہے اور سیاحوں کے ٹھہرنے کی جگہ نہیں ہوتی، سارے ہوٹل اور گیسٹ ہاوَسز بھر جاتے ہیں ، ہم سستے قرض دیں گے تاکہ لوگ اپنے گھروں کے ساتھ گیسٹ روم بنا سکیں اور ان کی آمدنی بڑھ سکے ،ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اسکردو کا 250 بستروں کا اسپتال شروع کیا ہوا ہے اور وہ جلد شروع ہو جائے گا، یہاں ہسپتال نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے اور اسلام آباد جانا پڑتا ہے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر ہم 300میگا واٹ بجلی بنائیں تو سارے گلگت بلتستان کے لیے ضرورت سے زیادہ بجلی ہو جائے گی جس کے لیے دو پائیڈرو ایکٹرک پاور اسٹیشن بن رہے ہیں ، دو کی تیاری ہو رہی ہے اور دو کی ہم نے منظوری دے دی ہے، اس طرح 6 اسٹیشنز بن جائیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular