Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

پاکستان نے 3 جے ایف 17 تھنڈر طیارے نائیجیرین فضائیہ کے حوالے کر دیئے

پاک فضائیہ کی جانب سے جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17 نائیجرین فضائیہ کے حوالے کر دیے گئے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے 03 جے ایف-17 تھنڈر طیارے نائیجیرین ایئر فورس کے حوالے کئے۔
تقریب میں نائیجیریا کے وزیر دفاع میجر جنرل (ریٹائرڈ) بشیر مگاشی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ نائب سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل سید نعمان علی کو تقریب میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔
تقریب سے خطاب میں وزیر دفاع نائیجیریا نے پاک فضائیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے نائیجیرین فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے، دو طرفہ تعاون اور شراکت داری کے لئے پاکستان اور پاک فضائیہ کے ممنون ہیں۔ وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ سے حاصل کیے گئے جے ایف-17 لڑاکا طیاروں کی نائیجیرین فضائیہ میں شمولیت پر بےحد خوش اور پرجوش ہیں۔ اس موقع پر نائب سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ یہ تقریب نائیجیریا اور پاکستان کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ دونوں برادر ممالک مضبوط فوجی تعاون اور باہمی اعتماد کی تاریخی وابستگی رکھتے ہیں۔ایئر مارشل سید نعمان علی کا کہنا تھا کہ جے ایف-17 جیسے جدید لڑاکا طیارے کی شمولیت سے نائیجیرین فضائیہ کو حربی فوقیت ملے گی۔ منفرد جنگی صلاحیتوں کے حامل فائٹر طیاروں کی یہ کھیپ نائیجیریا کی فضائی سرحدوں کے دفاع میں ایک مضبوط پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔ پاک فضائیہ اور پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ مستقبل میں بھی نائیجیرین فضائیہ کی تمام ضروریات کو پورا کرنے میں معاون رہیں گے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے کوویڈ 19 وباء سے درپیش چیلنجز کے باوجود طے شدہ شیڈول کے مطابق طیارے نائیجیرین ایئر فورس کے حوالے کیے۔

مزید پڑھیے

Most Popular