Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

پاکسان میں امریکا سے چلائی جانیوالی جماعت احمدیہ کی ویب سائٹ بلاک کر دی گئی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے امریکا سے چلائی جانے والی جماعت احمدیہ کی ویب سائٹ پر غیر قانونی اور اشتعال انگیز مواد نشر کرنے پر اسے بند کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس ماہ کے آغاز پر جماعت احمدیہ کی ویب سائٹ ٹرو اسلام کے منتظم حارث ظفر اور ان کے ساتھی امجد محمود خان کو ایک قانونی نوٹس ارسال کیا تھا، جس میں حکم دیا گیا کہ اس ویب سائٹ کو بند کر دیا جائے۔
ٹرو اسلام کی ویب سائٹ پر اشتعال انگیز اور توہین آمیز مواد موجود تھا، جس سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی تھی، اس کے علاوہ احمدیہ جماعت اس ویب کے ذریعے اپنی جماعت کے لیے تبلیغ کا بھی کام کرتی تھی۔ نوٹس میں پی ٹی اے نے واضح کیا تھا کہ اگر ویب سائٹ بند نہ کی گئی تو انہیں تین اعشاریہ ایک ملین ڈالرز کا جرمانہ کیا جائے گا اور ساتھ ہی پاکستان میں ان کے خلاف توہین اسلام سے متعلق قوانین کے تحت مقدمہ بھی چلایا جائے گا۔ واضح رہے کہ پی ٹی اے کی یہ کارروائی پاکستان میں قابل اطلاق ملکی قوانین کی قانونی دفعات کے عین مطابق ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular