Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

وزیر اعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھا دیا، مسلم سربراہان کو خط ارسال

وزیر اعظم عمران خان نے حضور اکرم (ص) کی شان اقدس میں گستاخی اور خاکوں کے معاملے پر مسلم ممالک کے سربراہان کو خط لکھ کر اتحاد اور یکجہتی کی درخواست کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کامعاملہ عالمی سطح پر اٹھا دیا، عمران خان نے خاکوں کے معاملے پر مسلم ممالک کےسربراہان کو خط لکھا ، جس میں اس معاملے پر اتحاد اور یکجہتی کی درخواست کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کی وجہ سےآج ہماری امہ میں تشویش پائی جاتی ہے، مغربی دنیا بالخصوص یورپ میں نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کی گئی۔
خط میں کہا گیا یورپ میں مساجد بند کرائی جارہی ہیں، مسلمان خواتین کو پسند کے لباس کے حق سےمحروم کیاجارہاہے ، دوسری طرف پادری راھبہ اپنے مذہبی لباس کھلے عام پہنتے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہےان ممالک کی قیادت ہماری نبیﷺ سےمحبت سمجھنے سے قاصر ہیں، یہی وجہ ہے کہ خطرناک عمل اور ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ نبیﷺ کی شان میں گستاخی مسلمانوں کے ردعمل کو جنم دیتاہے، وقت آگیا ہے مسلم لیڈران نفرت، انتہاپسندی کا ماحول ختم کرنے کیلئے اقدامات کریں، مسلم امہ متحد ہو کر دنیا کو واضح پیغام دے۔
خط میں کہا گیا کہ مسلم لیڈران مغربی ممالک کے لیڈرز کومعاملے کی نوعیت سمجھانے کیلئے کرداراداکریں ، دنیا مزید نفرت اور انتہا پسندی کی متحمل نہیں ہوسکتی، ہمارا مذہب امن ،برداشت سکھاتا ہےجس کا عملی مظاہرہ ریاست مدینہ تھا۔ عمران خان نے روز دیا کہا اسلام اور ہمارےنبیﷺکی ناموس پر حملے بند ہونے چاہئیں، مسلمانوں نے بوسنیا، عراق ، افغانستان،مقبوضہ کشمیر میں قتل دیکھا لیکن بات جب ایمان اور نبیﷺ کی حرمت پر آتی ہے تو وہ زیادہ تکلیف پہنچاتی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular