
نجف : عراق کی حکمت ملی پارٹی کے سربراہ سید عمار الحکیم نے نئے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری کے حوالے سے اُنہیں تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلی گرام پر ارسال کئے گئے پیغام میں سید عمار الحکیم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سید ابراہیم رئیسی کی صدارت، خطے سمیت پوری دنیا کے مسائل کے حل کے لئے ایک نیا دور ثابت ہو گی، انہوں نے لکھا کہ امید ہے کہ آپ کا صدارتی دور دونوں ہمسایہ اقوام کے درمیان ہمہ جانبہ تعلقات کی توسیع کا زمینہ بھی فراہم کرے گا۔


































