
عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے ملک کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کو ایک قومی تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کو غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے لندن میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو غیر ملکی فوجیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ عراقی وزیراعظم اپنے یورپی ممالک کے دورے کے آخری مرحلے میں منگل کی شب لندن پہنچے اور وزیر اعظم بورس جانسن اور وزیر دفاع سمیت اعلی برطانوی حکام سے ملاقاتیں کیں۔
مصطفی الکاظمی نے برطانیہ کے دورے سے قبل فرانس اور جرمنی کا دورہ کیا تھا اور ان ممالک کے اعلی حکام سے سیاسی، اقتصادی، فوجی اور اسی طرح دہشتگردی کے خلاف جنگ جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔


































