Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

قبائلی عمائدین کا ضلع کرم کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا مطالبہ

ضلع کرم کے قبائلی عمائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کرم میں صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پر مشتمل دو اضلاع بنائے جائیں اور اپر کرم میں چار نئی تحصیلیں بنا کر مزید حق تلفی اور نا انصافی کا سلسلہ بند کیا جائے۔ پاراچنار میں مشترکہ جرگے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی رہنماؤں حاجی سردار حسین، حاجی عابد حسین، ڈاکٹر حسین جان و دیگر نے کہا کہ اپر کرم اور بالش خیل تک کے علاقے کے لوگ مزید ناانصافی اور حق تلفی برداشت نہیں کرسکتے۔ ضلع کرم میں پی کے 108 اور پی کے 109 کی بنیاد پر دو اضلاع بنائے جائیں تاکہ طویل عرصے سے جاری نا انصافی کا سلسلہ بند ہوسکے۔
رہنماؤں نے کہا کہ تمام قبائلی اضلاع میں ایک، ایک افسر تعینات ہے جبکہ ضلع کرم میں دو، دو افسران مختلف محکموں میں تعینات کئے گئے ہیں، جن میں محکمہ صحت اور دیگر شعبے شامل ہیں، ان مشکلات کا مستقل حل دو اضلاع کا قیام ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ بھرتیوں میں میرٹ کی پامالی کا سلسلہ بند کیا جائے اور ترقیاتی کاموں میں بھی بعض علاقوں کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ رہنماؤں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو فوری اپ گریڈ کرنے اور علی زئی تحصیل کو فعال بنانے کا مطالبہ کیا اور بالش خیل شاملات میں ناجائز قبضے اور تعمیرات بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular