
مجلس وحدت مسلمین اور ہیئت امام حسین (ع) کے اشتراک سے علی پور کے علاقے بستی شاہ لتی ماڑی میں بڑے فلاحی اور رفاعی منصوبوں کا افتتاح کر دیا گیا، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ سید اقتدارحسین نقوی نے دیگر صوبائی و ضلعی رہنماؤں کے ہمراہ مسجد، یتیم خانے اور اسکول کا افتتاح کیا، اہل علاقہ نے اس عظیم منصوبے کی تکمیل پر مسرت اور ایم ڈبلیو ایم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
اس موقع پر صوبائی رہنماء زعیم حیدر زیدی، سید اجمل حسین شاہ، ضلعی سیکریٹری جنرل سید رضوان کاظمی، شاکر کاظمی اور دیگر بھی موجود تھے۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ یتیموں کی کفالت، اسکول اور مسجد کا افتتاح احسن اقدام ہے، اُنہوں نے کہا کہ میں ضلع علی پور کے دوستوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنہوں نے محنت اور لگن سے اس کامیابی کو سمیٹا ہے۔


































