Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، پاکستان

پاکستان نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھاتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کا نوٹس لے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقائی امن و استحکام کیلئے کشمیر کا تنازع اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل کرنا ناگزیر ہے۔ جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنیکی ضرورت ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کشمیریوں کی فلاح و بہبود اور انکی جانوں کا تحفظ پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور کشمیری عوام کے مفادات کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔ترجمان نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کے مابین ہونے والے رابطوں کو بھی اس تناظر میں دیکھنا چاہیئے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے وا ضح کیا کہ جموں و کشمیر تنازعہ کے حوالے سے پاکستان کے موقف میں تبدیلی نہیں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل علاقائی امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔
ایران سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین برادرانہ دو طرفہ تعلقات قائم ہیں۔ایران کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنا اور تعاون بڑھانا ہمیشہ پاکستان کی پالیسی رہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایران نے دونوں ملکوں کے عوام کے مابین رابطے بڑھانے اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ سرحدی منڈیاں قائم کرنیکی تجاویز کو تسلیم کیا ہے۔
سی پیک سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورا خطہ خوشحالی سے ہمکنار ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular