
جبری گمشدہ شیعہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف شدید گرم موسم کے باوجود نویں روز بھی جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام مرکزی احتجاجی دھرنا بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے مزار کے سامنے جاری ہے۔
ملک کے مختلف شہروں کی طرح شیعہ لاپتہ افراد کی گمشدگی کے خلاف پاراچنار میں بھی متاثرین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی کیمپ لگایا گیا، ایدھی پارک کے سامنے لگائے گئے احتجاجی کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے اعلان پر احتجاجی کیمپ لگایا گیا ہے، مظاہرین مطالبہ کر رہے تھے کہ گمشدہ افراد کو عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے، اگر وہ مجرم ہیں تو سزا دی جائے اور اگر بے گناہ ہیں تو انہیں رہا کیا جائے کیونکہ ان کے خاندان کے تمام افراد ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔


































