اسرائیل نے تدمر پر کئی میزائل داغے، جنہیں ہوا میں تباہ کردیا گیا
دمشق (نیوز ڈیسک) شام نے اسرائیل کی جانب سے حمص کے شہر تدمر پرمیزائل حملے کو ناکام بنا دیا،اسرائیل نے تدمر کے علاقوں السخنہ، العامریہ اور التلیلہ میں واقع متعدد فوجی مراکز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی، شامی ایئرڈیفنس سسٹمز نے اسرائیلی میزائلوں کو ہوا ہی میں تباہ کر د یا،حملے کا مقصد تیاس ایئربیس کو نشانہ بنانا تھا، 2 ہفتے قبل بھی غاصب صہیونی رژیم اسرائیل کی طرف سے صوبہ حمص کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا جسے شامی ایئرڈیفنس سسٹمز کی طرف سے ناکام بنا دیا گیا تھا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- شام نے اسرائیل کے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا
شام نے اسرائیل کے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا
-
Ilyas - اپریل 23, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 14
- 0 minute read


































