Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس 11 اور 12 نومبر کو منعقد ہوگی

شام نے مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق معاملات کو طے کرنے کے مقصد سے بلائی جانے والی بین الاقوامی کانفرنس میں ترکی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
شام نے پناہ گزینوں کی وطن واپسی سے متعلق عالمی کانفرنس میں ترکی کو مدعو نہ کئے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شام کے ڈپٹی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہمیں ترکی کی موجودہ حکومت سے کسی مثبت اقدام کی توقع نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران، روس، لبنان، پاکستان، متحدہ عرب امارات اور عمان کے مندوبین کے شرکت سے یہ دو روزہ کانفرنس گیارہ اور بارہ نومبر کو منعقد ہوگی۔
شام کے ڈپٹی وزیر خارجہ ایمن سوسان نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم نے ترکی کو چھوڑ کر دنیا کے سبھی ملکوں کو اس کانفرنس ميں شرکت کی دعوت دی ہے، اور ہم ان ملکوں کی مشارکت سے راضی ہیں۔
غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شام میں خانہ جنگی کی وجہ سے اس ملک کی آدھی آبادی دیگر ملکوں منجملہ ترکی، لبنان، اردن اور یورپی ملکوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئی تھی، جن کی بڑی تعداد وطن واپسی کی خواہشمند ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular