Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

سیدہ خدیجۃ الکبریؑ کی سیرت طاہرہ پر آدمیت کو ناز ہے، علامہ ساجد علی نقوی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ سیدہ خدیجہ الکبریؑ کی سیرت طاہرہ پر آدمیت کو ناز ہے، آپؑ عزت و احترام، دولت و ثروت اور علم و عرفان میں بلند منزلت کی مالک تھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ام المومنین حضرت خدیجہ الکبریؑ کے یوم وفات پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملیکة العرب حضرت خدیجہ الکبریؑ نے تصدیق رسالت (ص) کرکے ایک دانشمند خاتون ہونے کا ثبوت دیا۔ ایک ممتاز تاجر، ثروت مند اور مالدار شخصیت کے طور پر رسالت کی اقتصادی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے اقدامات آپؑ کی زیرکی کی بہت بڑی دلیل ہیں۔ آپؑ نے اپنے جذبہ صادق سے ہمیشہ اسلام کی بنیادیں استوار و مضبوط کیں، پاکیزہ مال سے نبوت کو ایسا سہارا عطا کیا جس کے بعد اسلام کو اطراف و اکناف ِعالم میں پھیلنے کا موقع ملا۔ جب دین اسلام اپنے ابتدائی مراحل طے کر رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب پیغمبر اکرم(ص) تن تنہا حق کی تبلیغ میں مصروف تھے، جب کفار و قریش اپنے مال و طاقت اور افرادی قوت سے نبی اکرم (ص) کے مقابل آگئے تھے تو ایسے میں جناب خدیجہ الکبریؑ نے حضور اکرم سے اپنا دائمی رشتہ جوڑ کر غیر متزلزل سہارا فراہم کیا جس کے ممنون زندگی بھر خود پیغمبر گرامی (ص) رہے اور آپ کی رفاقت و غمگساری کو کبھی نہ بھول سکے۔ علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ حضرت خدیجہؑ کی پاکیزگی اور عظمت کا یہ عالم تھا کہ وہ پیغمبر اکرم (ص) کی پہلی شریکہ حیات بنیں اور جب تک زندہ رہیں، تنہا ام المومنین اور پیغمبر اکرم(ص) کی شریکہ حیات رہیں، سیدہ خدیجہؑ عزت و احترام، دولت و ثروت اور علم و عرفان میں بلند منزلت کی مالک اور بین الاقوامی تجارت میں اہم شخصیت تھیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular