Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

سیاحت کے فروغ کی جانب ایک اور اہم قدم، لاہور سے اسکردو پروازیں شروع کرنے کا اعلان

سیاحت کے فروغ کی جانب ایک اور اہم قدم، پی آئی اے نے لاہور سے اسکردو کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ وسطی اور جنوبی پنجاب کے سیاحت کے دلداہ افراد کے لئے لاہور سے اسکردو جانے کے لیے اسلام آباد کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں، پی آئی اے کی لاہور سے اسکردو کے لیے پروازوں کا کرایہ لاہور سے اسلام آباد تک کے فضائی سفر سے بھی کم رکھا گیا ہے۔
لاہور سے ڈیڑھ گھنٹے میں اسکردو 7 ہزاز 500 میں سفر کو ممکن بنایا جائے گا۔ پہلی تعارفی پرواز کل پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے سسٹم میں ڈالی جائے گی۔ اسکردو کیلئے اسلام آباد ائیر پورٹ سے پہلے ہفتہ میں دو پروازیں جاتی تھیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سترہ سال بعد سیدوشریف کیلئے پی آئی اے کی پرواز بحال ہوئی۔ ملک کے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ اور تجارتی سرگرمیاں بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
کچھ عرصے سے شمالی علاقہ جات کے ہوائی اڈوں کو فعال کر کے فضائی سروس شروع کی جا رہی ہیں تاکہ ان علاقوں میں سیاحت کو مزید بڑھایا جا سکے۔ سوات کا سیدو شریف ایئر پورٹ اس سلسلے کا چوتھا ائیرپورٹ ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular