
اقوا م متحدہ ایگنس کالا مارڈ کو خاشقجی قتل کیس میں محمد بن سلمان کے کردار کی تفتیش سے روکے ورنہ انہیں اپنا خیال رکھنا ہوگا، سابق وزیراطلاعات کی کھلی دھمکی
فرانس اور امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کو گذشتہ سال ہی آگاہ کردیا تھا ، اقوام متحدہ کوئی ایکشن نہ ہونے پر معاملہ میڈیا پر لے آیا، سعودی عہدیدار کی تردید
جنیوا(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ نے ماورائے عدالت قتل کے معاملات میں اپنی خصوصی رپورٹر ایگنیس کارامارڈ کو ایک سینئر سعودی عہدیدار کی جانب سے موت کی دھمکی کی تصدیق کی ہے، اقوام متحدہ نے اس دھمکی سے فرانس اور امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کو گذشتہ سال ہی آگاہ کردیا تھا لیکن کوئی ایکشن نہ لئے جانے پر اب میڈیا پر تمام صورتحال سامنے لائی گئی ہے، ایگنیس کالامارڈ نے بتایا کہ جمال خاشقجی قتل کیس میں سعودی ولی عہد کے ملوث ہونے سے متعلق تحقیقات کے باعث سعودی حکام نے گذشتہ سال جنوری میں جنیوا میں ایک اجلاس کے دوران سینیئرسعودی عہدیدار نے ان پربے بنیاد الزامات لگائے اور انہیں قتل کی دھمکی دی ، سینئر عہدیدار نے دو مرتبہ دھمکی دی کہ اگر اقوام متحدہ نے اُنہیں نہیں روکا توکالامارڈ کو خیال رکھنا ہوگا،سعودی عرب کے سابق وزیر اطلاعات نے کالامارڈ کو دھمکی دینے کی تردید کی اور کہا کہ میرا کبھی ایسا ارادہ نہیں ہوگا کہ اقوام متحدہ کے نامزد کسی فرد کو دھمکی دوں یا نقصان پہنچاو ¿ں یا اس معاملے پر کسی کے لیے بھی ایسا کروں، میں نے جو کچھ کہا تھا اس کو دھمکی کا رنگ دیا گیا، سعودی عرب کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ عواد بن صالح العواد کا کہنا تھا کہ کالامارڈ اور اقوام متحدہ کے عہدیداروں کا ماننا ہے کہ انہیں خطرہ ہے


































