Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

دین کو سرکاری تحویل میں لینے کی کوشش ناکام بنادیں گے ،دینی و سیاسی جماعتیں

 یہ ایکٹ دراصل فیٹف کو جواز بنا کر مساجد، مدارس، مزارات اور رفاہی اداروں کی خود مختاری آزادی ختم کرنے کی ابتدا ہے
 وقف ترمیمی پراپرٹیز ایکٹ فیٹف کو جواز بنا کر مساجد، مدارس، مزارات اور رفاہی اداروں کی خود مختاری و آزادی ختم کرنے کی ابتدا ہے،آل پارٹیز کانفرنس
 لاہور(نیوز ڈیسک) دین کو سرکاری تحویل میں لینے اور مساجد، مدارس اور فلاحی ادارے ویران کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،نظام مصطفیٰ پارٹی، مرکزی جماعت اہل سنت ،، امت واحدہ پاکستان، مہناج القران سمیت 40دینی و سیاسی جماعتوں نے وقف ترمیمی پراپرٹیز ایکٹ کو دین میں مداخلت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ، شرکا نے کہا کہ ریاست مساجد، مزارات اور اسلام کی ترویج و اشاعت کے لیے کام کرنے والے اداروں کو تحفظ دینے کی پابند ہے ، ترامیم کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ڈونر حضرات کو ان کے اثاثہ جات، بینک اکاو ¿نٹس کی تفصیلات پوچھ کر ہراساں کیا جائے تاکہ وہ عطیات دنیا بند کر دیں، مساجد، مدارس اور فلاحی ادارے ویران ہو جائیں، بیورو کریسی اور حکومت یہ چاہتی کہ دین کو سرکاری تحویل میں لے لیا جائے، تاکہ سرکاری فتوے جاری ہوں، سرکاری خطبہ ہو اور ملک کو بادشاہت کی طرز پر چلایا جائے، تفریحی مقامات اسکول اور کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں، لہٰذا مزارات اولیا کو بھی زائرین کے لیے کھول دیا جائے،یہ ایکٹ دراصل فیٹف کو جواز بنا کر مساجد، مدارس، مزارات اور رفاہی اداروں کی خود مختاری آزادی ختم کرنے کی ابتدا ہے،پیر سید حبیب عرفانی نے کہا کہ اوقاف بل پر نظرثانی کے لیے کمیٹی بن گئی ہے، جس میں حکومت کے نمائندے اور علما و مشائخ شامل ہیں، ان شا اللہ خوش اسلوبی سے معاملے کو حل کر لیا جائے گا ۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular