Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کا مرکزی احتجاجی دھرنا مزار قائد کے باہر تاحال جاری

جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کا احتجاجی دھرنا مزار قائد کے باہر 17 روز گزرجانے کے بعد بھی تاحال جاری ہے۔ دھرنے میں مختلف سیاسی و مذہبی افراد کی شرکت اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی جاری ہے۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب میں علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کے لئے مجلس وحدت مسلمین نے دھرنے کے ہر اقدام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ملت تشیع پر ناز ہے، جو حق کے راستے پر ہمیشہ ثابت قدم رہتی ہے، شرکاء دھرنا نے اپنے حوصلوں کو بلند رکھنا ہے، ہم وہ ہیں جو ہمت نہیں ہارتے اور کبھی مایوس نہیں ہوتے، جبری گمشدہ افراد مظلومین ہیں اور مظلوم کی حمایت خدا کا حکم اور انبیاء کا شعار ہے، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ہماری یہ جدوجہد آئینی و قانونی ہے، کوئی کتنا بھی بڑا مجرم یا ملزم کیوں نہ ہو، ایک آزاد ریاست میں اسے غائب نہیں کیا جا سکتا، کسی کو جبری لاپتہ کرنا جنگل کا قانون تو ہوسکتا ہے لیکن ایک آئینی ریاست ایسی لاقانونیت کی اجازت نہیں دے سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ہفتے میں ایک دن ملک کے ہر بڑے شہر میں لاپتہ افراد کی حمایت میں دھرنے دیئے جائیں گے، تاکہ بے حس حکمرانوں کو جھنجھوڑا جاسکے، ہمیں نتیجے کی فکر نہیں ہوتی، ہم فریضے کو مقدم سمجھتے ہیں۔ ادھر مرکزی احتجاجی دھرنے میں مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی کے تحت منعقد کئے گئے آٹھویں سالانہ معارف قرآن کلاسز سے علامہ سید کاظم عباس نقوی نے سورہ روم کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کو سب سے زیادہ نقصان جہالت کے مرکب سے پہنچا ہے، جاہل مرکب وہ شخص ہوتا ہے جو اپنے تئیں سمجھتا ہے کہ وہ سب جانتا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ انبیاء (ع) اور آئمہ اطہار (ع) اصل عالم ہیں، باقی جتنے افراد ہیں وہ طالبعلم ہیں، جو انسان اپنے جہل کا اعتراف کرتا ہے تو اللہ اس کے لئے علم کا دروازہ کھول دیتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular