Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

تھائی لینڈ میں ایمرجنسی نافذ، متعدد اپوزیشن رہنما گرفتار

تھائی حکومت نے حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے باعث ملک میں غیر معینہ مدت کے لیے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عوامی اجتماعات پر پابندی لگادی اور 3 بڑے اپوزیشن رہنماؤں جبکہ متعدد سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی وزیراعظم پرایوتھ چن اوچھا نے یہ ایمرجنسی نافذ کی جس کا اعلان سرکاری ٹی وی پر کیا گیا جس کے تحت ملک میں میڈیا پر حساس خبروں کی اشاعت پر پابندی لگادی گئی، پبلک ٹرانسپورٹ کو محدود کردیا گیا جبکہ فوج و پولیس کو خصوصی اختیارات دے دیے گئے ہیں۔
ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے اہم مقامات کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے اور بڑے پیمانے پر پکڑ دھکڑ شروع ہوگئی تاکہ کافی عرصے سے جاری احتجاجی مظاہروں کو روکا جاسکے۔ دارالحکومت بنکاک سمیت تھائی لینڈ بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی عدم استحکام پر گزشتہ 4 ماہ سے حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جس کی قیادت طلبا اور نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ مظاہرین موجودہ وزیراعظم اور سابق آرمی چیف پرایوتھ سے مستعفی ہونے اور دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ پرایوتھ نے 2014 میں منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا اور پھر مبینہ طور پر دھاندلی زدہ الیکشن کراکر خود وزیراعظم بن بیٹھے تھے۔
گزشتہ روز ہزاروں مظاہرین نے ملکہ کے شاہی قافلے کا راستہ روک کرکے انہیں احتجاج کی علامت تین انگلیوں والا سلام کیا تھا،جبکہ اسی واقعے کو جواز بناکر حکومت نے ایمرجنسی نافذ کی ہے۔ مظاہرین ملک میں نئے آئین کے نفاذ، شاہی نظام میں اصلاحات اور بادشاہ کے اختیارات کم کرنے کا بھی مطالبہ کررہے ہیں کیونکہ تھائی بادشاہ پر تنقید بھی جرم ہے اور اسے وسیع اختیارات حاصل ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular