Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

بھارت نہیں چاہتا پاکستان پر امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو، ڈی جی آئی ایس پی آر

سی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ فوج کیخلاف بولنے والوں کو جواب دینے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ان میں صداقت نہیں، پاک فوج کا مورال بلند ہے، فوج اپنا کام کر رہی ہے، آرمی چیف رواں ہفتے کوئٹہ جائیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی سے سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیاں جاری ہیں، رواں سال کورونا، معیشت، سیکیورٹی مسائل کا سامنا رہا، کورونا صورتحال نے معاشی و غذائی صورتحال کو خطرے میں ڈال دیا۔
میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ اندرونی و بیرونی خطرات کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا، دہشتگردی کیخلاف کامیاب آپریشن کیے گئے، آپریشن رد الفساد میں 3 لاکھ 71 ہزار سے زائد آپریشن کیے، دہشتگردی کیخلاف آپریشن سے سیکیورٹی صورتحال مجموعی طور پر بہتر ہوئی، خودکش حملوں میں 97 فیصد واضح کمی آئی، آج تمام قبائلی علاقے خیبرپختونخوا کا حصہ ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کراچی میں دہشتگردی میں 95 فیصد کمی آئی، کراچی میں اغوا برائے تاوان میں 98 فیصد کمی آئی، کراچی کا کرائم انڈیکس چھٹے نمبر پر تھا، اب 103 پر ہے، سرحدی علاقے میں دہشتگردی 55 فیصد کم ہوگئی۔
میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ ہمیں بھارتی اشتعال انگیزیوں کا سامنا ہے، بھارت نہیں چاہتا پاکستان پر امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو، مشرقی سرحد پر بھارتی اشتعال انگیزی میں اضافہ ہوا، بھارتی افواج دانستہ طور پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں، پاک فوج نے بھارتی خلاف ورزیوں کا ہمیشہ بھرپور جواب دیا، بھارت نے 2019 میں سب سے زیادہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش کیے، بھارت کیخلاف ای یو ڈس انفارمیشن لیب کے ذریعے شواہد سامنے آچکے، 70 سے زائد ممالک کے ساتھ خفیہ معلومات شیئر کی گئیں، جعلی نیٹ ورک میں جعلی این جی اوز بھی شامل تھیں، فیک این جی اوز کے ذریعے پاکستان کیخلاف سیمینار کیے گئے، جعلی نیٹ ورک شری واستو گروپ چلا رہا تھا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا بھارت نے اقلیتوں کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا، بھارت نے کشمیر کے محاذ پر اپنی جارحیت کو چھپایا، دشمن قوتیں ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش میں ہیں، پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمے دار ریاست کا ثبوت دیا، بلوچستان میں ملک دشمن قوتیں امن و امان خراب کرنے کے درپے ہیں، بلوچستان میں 199 ترقیاتی منصوبوں پر جبکہ خیبرپختونخوا میں 883 ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular