Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

بھارت میں پولیس گردی سے تنگ مسلمان خاندان کی خودکشی

بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں ایک ہی خاندان کے چار افراد نے مبینہ طور پر پولیس کی بدمعاشیوں سے تنگ آکر اجتماعی خودکشی کرلی ۔ اطلاعات کے مطابق کرنول کے علاقے نندیال کے رہائشی ایک کنبے نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر لیا۔ خودکشی کرنے والے اس کنبے کا تعلق مسلمان گھرانے سے ہے۔
ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کی جانب سے چوری کے الزام کے تحت مسلسل ہراساں کیے جانے پر اس مسلمان خاندان نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ 42 سالہ عبدالسلام ان کی 36 سالہ بیوی نور جہاں 14 سالہ بیٹی سلمیٰ اور 10 سالہ بیٹے قلندر نے ایک ویڈیو ریکارڈ کرنے کے بعد ایک چلتی مال بردار ریل گاڑی کے آگے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
شیخ عبدالسلام نے کہا کہ ہمیں ہراساں کیا جا رہا ہے جسے برداشت نہیں کرسکتا، اس لیے اپنے پورے کنبے سمیت خودکشی کر رہا ہوں۔
حکام نے حسبِ روایت واقعے کے بعد تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے دیا ہے،
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کی حمکراں جماعت بی جے پی کے دور حکومت میں پولیس اور سرکاری اداروں کے رویہ کو لے کر عوام بالخصوص مسلمانوں میں خاصی بے چینی اور تشویش پیدا ہو گئی ہے جو روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ مقامی ذرائع سے موصول ہونے والی رپورٹس اس بات کی حکایت کرتی ہیں کہ عوام کا اعتماد پولیس اور سرکاری اداروں سے اٹھتا جا رہا ہے اور لوگ اُن پر بھروسہ کرنے کے بجائے خوف میں مبتلا ہوتے جا رہے ہیں۔ ہندوستان کے بعض سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقے حکومت پر جمہوری اصولوں کے بجائے مذہبی بنیادوں پر کام کرنے کا الزام عائد کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular