Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

انقلاب اسلامی نے اربعین کا راستہ ہموار کردیا، سید حسن نصراللہ

 اموی اور عباسی استبدادی حکومتوں سے لیکر صدام کی آ مریت تک تمام ظالم حکومتیں نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ ؑکے چہلم کے انعقاد میں رکاوٹ بنی رہیں
 آج دنیا کی مختلف اقوام، ٹیلی ویژن پر امام حسینؑ کے دسیوں لاکھ زائرین کو دیکھ کر سید الشہدا علیہ السلام کے قیام اور ان کے اہداف سے آگاہ ہو رہی ہیں
بیروت (نیوز ڈیسک) حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی اور خطے میں تبدیلیوں نے اربعین حسینی ؑکے عظیم الشان انعقاد کاراستہ ہموار کیا ، اسلامی بیداری کی تحریک، اسلامی انقلاب ایران کی کامیابی اور صدام حکومت کے سقوط نے کروڑوں عراقیوں اور غیر ملکوں کے لیے سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے دوازے کھول دیئے، اربعین حسینی ؑکی مناسبت سے اپنے براہ راست خطاب میں حسن نصراللہ نے کہاکہ اموی اور عباسی استبدادی حکومتوں سے لیکر صدام کی آ مریت تک تمام ظالم حکومتیں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے انعقاد میں رکاوٹ بنی رہیں انھوں نے کہا کہ آج دنیا کی مختلف اقوام، ٹیلی ویژن پر امام حسین ؑکے دسیوں لاکھ زائرین کو دیکھ کر سید الشہدا علیہ السلام کے قیام اور اس کے اہداف سے آگاہ ہو رہی ہیں، سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو ¿ کے سبب دیگر ممالک کے زائرین اس سال اربعین مارچ میں شریک نہیں ہوسکے

مزید پڑھیے

Most Popular