
انجنئیر سید حسین موسوی اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے دوسری بار چئیرمین منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی مجلس عمومی کا اجلاس بھٹ شاہ مٹیاری میں منعقد ہوا، جس میں اکثریت رائے سے انجینئر سید حسین موسوی کو آئندہ چار کیلئے اصغریہ تحریک کا دوبارہ چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ انجنئیر سید حسین موسوی کا شمار تنظیم اصغریہ کے بانیان میں ہوتا ہے، آپ اصغریہ اسٹوڈنٹس اور اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر بھی رہے چکے ہیں۔ اصغریہ علم و عمل تحریک بننے کے بعد آپ کو تحریک کے پہلے علم و عمل کنونشن میں 4 سال کیلئے چئیرمین تحریک منتخب کیا گیا تھا، جس کے بعد آپ نے بھرپور انداز میں تحریک کے پروگرامات کو منظم اور مؤثر بنانے کیلئے رہنمائی کی۔
رواں سال 2020ء حسین موسوی کی چئیرمین شپ کی مدت پوری ہونے پر اصغریہ تحریک کی مجلس عمومی کے اجلاس میں آپ کو دوبارہ چار سال کیلئے چئیرمین منتخب کیا گیا۔ واضح رہے کے انجنئیر سید حسین موسوی قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کے دور میں صوبہ سندھ میں متحرک اور سرگرم کارکن رہے ہیں، جبکہ تنظیم اصغریہ میں بھی تعلیم و تربیت سمیت نئے اور مفید پروگرامات کی پالیسی بنانے میں بھی بہت نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آپ مذہبی اسکالر ہونے کے ساتھ ساتھ سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بحیثیت انجنئیر ذمہ داری بھی انجام دے رہے ہیں، آپ کی 60 سے زائد کتب شائع ہو چکی ہیں۔


































