Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

امریکی پابندیوں کا علاج صرف اور صرف قومی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنا ہے، آیت اللہ خامنہ ای

ولی امر المسلمین آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعہ کو قوم سے خطاب میں عیدالاضحی کی مبارک باد پیش کی اور کورونا وائرس ہیڈکواٹرز میں ایران میں حفظان صحت کے میدان میں سرگرم افراد بالخصوص طبی عملے کی مجاہدت کی قدردانی فرمائی ۔
آپ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ آج پوری دنیا کو اس وبا کا سامنا ہے اور شاید بہت سی جگہوں پر کچھ افراد ہوں گے جو عوام کی مدد کر رہے ہوں گے لیکن میں نہیں سمجھتا کہ کہیں بھی رضاکارانہ طور پر لوگوں کی مدد کرنے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہوگی جتنی ایران میں ہے ۔
آپ نے یاد دہانی فرمائی کہ ایران میں طبی مراکز مجاہدت کے میدان میں صف اول میں کھڑے ہیں اور انھوں نے ایثار و قربانی کے ساتھ کام کیا ہے۔
آپ نے کہا کہ کچھ لوگوں کو کورونا وائرس سے بھاری نقصان پہنچا ہے لیکن پہلے کی مانند اس بار بھی تمام لوگوں کو مومنانہ مدد میں بڑھ چڑھ کے حصہ لینے کی ضرورت ہے اور یہ نیکی کے لئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ یہ مومنانہ مدد، انقلابی جذبے کی مصداق ہے۔
اپنے خطاب کے دوسرے حصے میں آپ نے امریکی پابندیوں کی جانب اشارہ کیا اور فرمایا کہ امریکی پابندیاں بظاہر تو اسلامی جمہوری نظام کے خلاف ہیں لیکن یہ پابندیاں درحقیقت ایرانی عوام کے خلاف اور جرم ہیں۔
آپ نے دشمن کی پابندیوں کو قلیل المیعاد، ، وسط مدتی اور طویل المیعاد اہداف کا حامل قرار دیا ۔آپ نے فرمایا کہ ان پابندیوں کا قلیل المیعاد ہدف ایرانی عوام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ دشمن کی پابندیوں کا وسط مدتی مقصد ایران کی قومی پیشرفت کو روکنا ہے اور ان کا طویل المیعاد مقصد ملک اور حکومت کو ناکام بنانا اور ایران کے اقتصاد ومعیشت کو تباہ کرنا ہے۔
آپ نے اسی کے ساتھ فرمایا کہ دشمن کا ذیلی ہدف علاقے کی تنظیموں کے ساتھ ایران کا رابطہ ختم کرنا ہے لیکن خبیث دشمن پابندیاں عائد کرکے جو چاہ رہا تھا وہ نہیں ہوا اور آئندہ بھی نہیں ہوگا اور اس کا وہ خود بھی اعتراف کر چکا ہے۔
آپ نے فرمایا کہ پابندیوں کے ساتھ ہی حقائق میں تحریف بھی کی جارہی ہے اور حقائق کو برعکس بھی ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم اگر تحریف کی کوششیں ناکام ہوجائیں تو پابندیاں بھی ناکام ہو جائیں گی کیونکہ یہ ارادوں کی جنگ ہے ۔
آپ نے یہ سوال اٹھاتے ہوئے کہ کیا پابندیوں کا کوئی علاج ہے فرمایا کہ یقیناً پابندیوں کا علاج ہے کیونکہ یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم امریکہ کے مقابلے میں پسپائی اختیار کرلیں ۔ آپ نے فرمایا کہ پابندیوں کا علاج صرف اور صرف قومی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular