
میڈریڈ: اسپین کے جزیرے کینیری کے سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس میں سوار بچے سمیت دو افراد کی لاشیں مل گئیں جبکہ 34 ڈوبنے والوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیری جزیرے کی طرف جانے والی کشتی میں کُل 60 افراد سوار تھے۔ جس میں سے دو درجن مسافروں کو بروقت ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ اسپین میری ٹائم ایجنسی کے مطابق مراکشی حکام کے بروقت ریسکیو آپریشن میں 24 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔


































