Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

اسماعیل ہنیہ دوسری بار حماس کے سربراہ منتخب

غزہ: فلسطین کی اسلامی تحریک حماس کی صدارت کے لیے دوسری بار اسماعیل ہنیہ کا انتخاب کرلیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 2017 سے فلسطینی تنظیم حماس کی سربراہی کرنے والے اسماعیل ہنیہ کو دوسری بار بھی صدر منتخب کرلیا گیا۔ وہ 2025 تک حماس کے صدر رہیں گے۔ اسماعیل ہنیہ کے حماس کی سربراہی سنبھالنے کے بعد سے حماس نے اسرائیلی فوج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کئی مقامات پر فتح حاصل کی ہے۔ حال ہی میں اسرائیل 14 روزہ بمباری کے بعد حماس کے ساتھ سیز فائر پر مجبور ہوگیا تھا، جسے حماس نے اپنی کامیابی قرار دیا تھا۔ 58 سالہ اسماعیل ہنیہ حماس کے بانی شیخ احمد یاسین کے دست راست رہے ہیں، شیخ احمد یاسین 12 سال کی عمر میں ایک کھیل کے دوران حادثے کا شکار ہونے کے بعد سے معذور ہوگئے تھے اور بینائی انتہائی کمزور ہوگئی تھی۔ وہ ساری عمر وہیل چیئر پر رہے اور اسی پر مسلح جدوجہد کی۔
شیخ احمد یاسین کو 2004ء میں اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا، جس کے بعد اسماعیل ہنیہ اہم ذمہ داریاں نبھاتے رہے اور 2006 میں پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔ اسماعیل ہنیہ انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیراعظم بھی بنے تاہم اسرائیل سمیت یورپی یونین اور امریکا نے انھیں قبول نہیں کیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular