Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

اسلام آباد میں پولیس پوسٹیں ختم، سیکیورٹی کا اسمارٹ طریقہ متعارف

اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت سے چیک پوسٹیں ختم کرنے کے بعد سیکیورٹی کا اسمارٹ طریقہ متعارف کروا دیا۔ اسلام آباد پولیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں سیکیورٹی کے اس جدید طریقہ کار "اسمارٹ اسٹاپ اینڈ سرچ” کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ ایس پی اسلام آباد پولیس محمد عمر خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کرائم کنٹرول کے لیے ایک نئی اسٹریٹجی شروع کی ہے جس میں ہر زون میں ایک اسٹاپ اینڈ سرچ سرپرائز پوائنٹ ہوتا ہے، ہر دو گھنٹے بعد پولیس اہلکار اپنی پوزیشن تبدیل کرتے ہیں اور نئی جگہ پر جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کی جتنی بھی بڑی سڑکیں ہیں وہاں کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے چیکنگ کی جاتی ہے، ساتھ ساتھ عوام کی عزت و وقار کو یقینی بنانے کے لیے اور ان کے تحفظ کے لیے ہم نے اس چیکنگ سسٹم کو اس طرح ڈیزائن کیا ہے کہ اس میں 5 مرد کانسٹیبلز کے ساتھ ایک لیڈی کانسٹیبل ہوتی ہے جو چیکنگ کر رہی ہوتی ہے۔
ایس پی عمر خان نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس کی اسمارٹ کار بھی چیکنگ کے دوران اس علاقے میں موجود ہوتی ہے جو ہر چیز کو لائیو دیکھ رہی ہوتی ہے اور وہ فیڈ سیف سٹی کمانڈ سینٹر سے بھی مانیٹر ہو رہا ہوتی ہے، ساتھ ساتھ ہمارے آفیسرز جن کے پاس ہینڈ سیٹ ہیں وہ بھی اس کو مانیٹر کر سکتے ہیں۔ ایس پی اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ہم چیکنگ کے ساتھ ساتھ اس چیز کو یقینی بناتے ہیں کہ عوام کو کم سے کم مشکل کا سامنا ہو اور پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ چیکنگ اس طرح سے کرنی ہے کہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور ایسی گاڑیاں جن میں فیملیز ہیں ان کا خاص خیال رکھا جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular