Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

اسلام آباد: افکار صوفیاء ٹرسٹ کے زیر اہتمام دوسری سالانہ قومی امن کانفرنس کا انعقاد

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں افکار صوفیاء ٹرسٹ کے زیر اہتمام دوسری سالانہ قومی امن کانفرنس بسلسلہ آزادی کشمیر و استحکام پاکستان منعقد ہوئی، جسکی صدارت پیر طریقت، رہبر شریعت خلیفہ مجاز دربار غوث العظم بغداد شریف عراق اور ممتاز روحانی پیشواء جماعت قادریہ پاکستان سائیں غلام محمد قادری نے کی۔
جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں علی محمد خان نے کہا کہ دنیا میں اسلام پھیلنے کی وجہ تلوار نہیں بلکہ حسن سلوک اور نرمی تھی تاہم دنیا کا امن تلوار کی نوک سے وابستہ ہے، برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی تبلیغ اور پھیلاؤ میں صوفیاء کرام اور بزرگان دین کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ درگاہیں اور مزارات امن و امان کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔ قائد اعظم کا فرمان ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس رگ کی آزادی تک تکمیل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیر اعظم پاکستان بین الاقوامی سطح پر کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ تقریب سے سائیں غلام محمد قادری محمودی، سیکریٹری نیشنل پریس کلب انور رضا سمیت ملک بھر سے آئے ہوئے علماء کرام، مشائخ عظام، مذہبی اسکالرز اور سیاسی شخصیات سمیت دوسروں نے بھی خطاب کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular