Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی کھلاڑی کیساتھ کھیلنے سے انکار کرنے والے الجزائری کھلاڑی کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

مجھے خوشی ہے کہ میں نے صیہونی حکومت کو ناراض کیا، یہ کہنا ہے کہ ٹوکیو اولمپیک میں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے نمائندہ کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار کرنے والے الجزایری کھلاڑی کا۔
ارنا نیوز کے مطابق الجزائر کے جوڈو کھلاڑی فتحی نورین ٹوکیو اولمپیک سے واپس اپنے ملک پہنچے اور باوجود اس کے انہوں نے کوئی میڈل نہیں جیتا، انکے ہموطنوں نے ملک پہونچے پر ان کا شاندار اور استقبال کیا۔ الجزائر پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی ریاست کے نمائندہ کھلاڑی کے ساتھ نہ کھیلنے کا فیصلہ انہوں نے اپنے کوچ کے ساتھ مل کر کیا ہے۔
فتحی نورین نے مزید کہا کہ سب سے پہلے میرا کیا ہوا فیصلہ خود میرے اور میرے ملک کے عوام اور حکومت کے لئے باعث فخر ہے، کیوں کہ الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے بھی دنیا والوں کے سامنے یہ بات دو ٹوک الفاظ میں کہی ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو مبارک نہیں سمجھتے اور ہم فلسطینی کاز کے حامی ہیں۔ الجزائر کے کھلاڑی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے فیصلے سے صیہونی حکومت غصہ ہوئی ہے اور عالم اسلام و عرب نے میری حوصلہ افزائی کی۔ نورین کا کہنا تھا کہ جب مقابلے کے لئے قرعہ اندازی ہوئی اور میرا نام صیہونی حکومت کے کھلاڑی کے ساتھ نکلا تو مجھے ایک جھٹکا ضرور لگا مگر اُس سے مقابلہ نہ کرنے کے فیصلے میں، میں نے ذرہ برابر بھی تردید سے کام نہیں لیا۔
خیال رہے کہ الجزائر کے جوڈو ماسٹر فتحی نورین نے ٹوکیو اولمپیک ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے انڈر سیونٹی تھری کلوگرام کی کیٹیگری میں خودساختہ صیہونی ریاست اسرائیل کے کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular