Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

آئی ایس او ملتان کے تحت ”یوم جوان” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے زیراہتمام ”یوم جوان” کے عنوان سے مقامی ہوٹل میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں انٹرنیشنل اسکالر آغا نصرت بخاری نے خصوصی شرکت کی۔ سیمینار میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کے علاوہ علمائے کرام اور سینیئرز بھی موجود تھے۔ اس موقع پرڈویژنل صدر ملتان ثقلین ظفر، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکریٹری جنرل اور رکن ذیلی نظارت علامہ اقتدار حسین نقوی، مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا کاشف حیدری، مولانا فرمان علی صفدری، سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی، سابق ڈویژنل صدر سلیم عباس صدیقی، ڈاکٹر عاصم سرانی، شہریار حیدر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ آغا نصرت بخاری نے اپنے خطاب میں نوجوان کا مقام اور معاشرے میں اُس کے اہمیت، غیبت امام (ع) میں نوجوان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔ علامہ نصرت بخاری نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماری مجالس اور محافل سے نوجوان خدا کے قریب نہیں ہورہے اس کی کیا وجہ ہے کہ ہم سالانہ سینکڑوں مجالس بھی سنتے ہیں لیکن سیرت جناب علی اکبر ہمارے اندر نہیں آرہی، ہمیں اپنی محافل اور مجالس میں وہ مواد نہیں مل رہا جو ایک عام جوان کو کربلائی جوان بناتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس وقت استعمار نوجوانوں کے خلاف صف آراء ہے، استعمار کوشش کررہا ہے کہ نوجوانوں پر مغربی ثقافتی یلغار غالب آجائے، ہمارے پاس شہداء کی شکل میں آئیڈیل شخصیات موجود ہیں، نوجوانوں کے لیے کربلا ایک بے نظیر درسگاہ ہے جس میں تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular