ٹرمپ دفع ہوگیا، ہم اور یہ عرب ممالک یہیں پر موجود ہیں
تہران (نیوز ڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران علاقے کی سلامتی کا تحفظ کرنے کے سلسلے میں خلیج فارس کے عرب ملکوں کے ساتھ بات چیت کے لئے آمادہ ہے ، عرب ملکوں کے لئے اب واضح ہو چکا ہوگا کہ وہ چار برسوں تک ٹرمپ کی تفرقہ انگیز پالیسیوں کا شکار رہے ہیں ، عرب ممالک کے چار برس برباد ہو گئے جبکہ ٹرمپ دفع ہو گیا، ہم اور یہ عرب ممالک یہیں پر موجود ہیں ، ٹرمپ اور سابق وزیر خارجہ پومپﺅ اب تاریخ کے سیاہ باب کا حصہ بن گئے ہیں تاہم شہید جنرل قاسم سلیمانی کا نام بدستور درخشاں رہے گا ، ایران نے ابتدا سے جوہری معاہدے کے تحت اپنے وعدوں کے مطابق عمل کیا ہے اور اس معاہدے سے امریکی علیحدگی اور یورپ کی کمزوری کے بعد اس معاہدے کی شق نمبر 36 کے تحت اپنے وعدوں میں کمی لایا ہے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ٹرمپ اور پومپیو تاریخ کا سیاہ باب بن گئے ،ایران
ٹرمپ اور پومپیو تاریخ کا سیاہ باب بن گئے ،ایران
-
Ilyas - جنوری 28, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 12
- 0 minute read


































