
مقبوضہ بیت المقدس : غرب الاردن کے علاقے نابلس میں صیہونی فوجیوں سے جھڑپ میں 44 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطینی غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے کہ صیہونی فوجی ٹوٹ پڑے۔ ربڑ کی گولیاں لگنے اور شیلنگ سے 44فلسطینی زخمی ہوئے۔ فوجیوں نے بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی گرفتاری کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے جس کا شکار بڑوں کے ساتھ ساتھ کمسن بچے بھی ہو رہے ہیں۔


































