Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

لبنان کو بحران سے نکالنے کی آخری کوشش، سعد حریری واپس آگئے

سعد الحریری کی وزارتِ عظمیٰ کںلیے نامزدگی کی پارلیمان سے منظوری، 128 رکنی پارلیمنٹ میں صرف 65 ووٹ ملے، دو عیسائی جماعتوں نے مخالفت کردی
پہلا چیلنج کابینہ کی تشکیل، بڑا تنازع وزیرخزانہ کی نامزدگی، حسن نصراللہ نے ایک سال پہلے کہا تھا کہ سعد حریری مستعفی نہ ہوں، اس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا
بیروت(نیوزڈیسک) لبنان میں ایک سال قبل عہدہ چھوڑنے والے سعد حریری نے دوبارہ عہدہ سنبھال لیا اور اس طرح حزب اللہ کا موقف جیت گیا،ایک سال پہلے معاشی بد حالی کے خلاف مظاہروں کے دباو? میں آکرسعد حریری نے وزارت عظمی سےاستعفیٰ دے دیا تھا، حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے اس وقت یہی تجویز دی تھی کہ سعد حریری مستعفی نہ ہوں، انکے استعفیٰ سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا، ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ مشاورت کے بعد صدر مائیکل عون نے سعد حریری کی نامزدگی کااعلان کیا، مگر سعد الحریری کو وزارتِ عظمیٰ کںلیے نامزدگی کی پارلیمان سے منظوری کے وقت ماضی کے مقابلے میں کم ووٹ پڑے ہیں،صدرمائیکل عون کی پیٹریو ٹیک موومنٹ اور کرسچن لیبنیز فورسز نے بھی ان کی حمایت نہیں کی، 128 رکنی پارلیمنٹ میں حریری 65 ووٹ ملے انہیں سب سے بڑا اور پہلا چیلنج کابینہ کی تشکیل کا درپیش ہوگا،بڑا تنازع وزیرخزانہ کی نامزدگی کا ہے جس کیلئے حزب اللہ اور امل ملیشیا امیدوار ہیں لیکن امریکا نواز پارٹیاں اس کی مخالف ہیں،لبنانی فورسز نے صدارتی محل میں نئے وزیراعظم کی نامزدگی کے لیے مشاورت کے بعد ایک مختصر بیان میں واضح کیا ہے کہ اس نے ستمبر 2019 میں قومی مکالمے کے موقع پر مکمل طور پر آزاد حکومت کی تشکیل پر زور دیا تھا

مزید پڑھیے

Most Popular