عالمی برادری اسرائیلی اقدامات رکوانے کیلئے ا ثر و سوخ استعمال کرے،فلسطین
رام اللہ (نیوز ڈیسک) فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی انہدامی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے،انہوں نے اسرائیلی اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی ایک اور کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے ،صہیونیوں نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 70 مکانات کو منہدم کیا ہے جس کے نتیجے میں 80 فلسطینی خاندان بے گھر ہوئے ہیں،فلسطین کے وزیراعظم نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ غاصب صہیونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کا سلسلہ بند کرانے کے لیے اپنا ا ثر و سوخ استعمال کرے ، صہیونی حکومت فلسطینی آبادیوں کو مسمار اور صہیونی بستیوں کی تعمیر کرکے، غرب اردن کے علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- فلسطینی گھروں کا انہدام عالمی قوانین کی پامالی
فلسطینی گھروں کا انہدام عالمی قوانین کی پامالی
-
Ilyas - نومبر 5, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 19
- 0 minute read


































