خاندانی بادشاہتیں عوام کے فیصلوں کا اختیار نہیں رکھتیں
لاہور(نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے واضح کیا ہے کہ امریکی دباﺅ پر اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کا ا ±مت مسلمہ اور او آئی سی سے کوئی تعلق نہیں، اسلامی تعاون تنظیم کو سخت موقف اختیار کرنا چاہئے کہ فلسطین کی آزادی عرب کا نہیں، امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، انہوں نے کہا کہ امریکی غلامی سے مجبور عرب شیوخ اپنے عوام کو فیصلے کا اختیار دیں، خاندانی بادشاہتیں عوام کے فیصلوں کا اختیار نہیں رکھتیں، عوامی رائے معلوم کرنے کیلئے جمہوری طریقے اختیار کئے جائیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کا اجلاس طلب کرکے مطالبہ کرے کہ بیت المقدس کی آزادی تک کوئی ممبر ملک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- فلسطین کی آزادی عرب کا نہیں، امت مسلمہ کا مسئلہ…
فلسطین کی آزادی عرب کا نہیں، امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، پیر اعجاز احمد ہاشمی
-
Ilyas - اگست 20, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 13
- 0 minute read


































