Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

فرانس:1 دن میں کورونا وائرس کے 26 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے 27 ہزار کے قریب کیسز سامنے آنے کے بعد نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ گزشتہ روز فرانسیسی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کی وباء کے آغاز کے بعد پہلی بار فرانس میں ایک دن میں سامنے آنے والے کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد 26 ہزار سے زائد ہو گئی۔ فرانسیسی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 896 نئے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 7 لاکھ 18 ہزار 873 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے جانبحق ہونے والوں کی تعداد 32 ہزار 637 ہو گئی۔ فرانس بھر میں 5 لاکھ 85 ہزار 408 کورونا وائرس کے مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروںپر زیرِ علاج ہیں جن میں سے 1 ہزار 448 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 لاکھ 828 افراد اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ اس صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے پیر کے روز سے (کل سے) مزید سختیوں کا اعلان متوقع ہے اور بعض علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے پر غور جاری ہے، اس طرح دوسری لہر نے فرانس کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular