Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

عرب امارات نے عالم اسلام، عرب قوموں اور فلسطینیوں کے ساتھ خیانت کی ہے: رہبر انقلاب

 امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات عالم اسلام، عرب قوموں، خطے کے ملکوں اور فلسطینیوں کے ساتھ غداری ہیں،یہ شرمناک داغ کبھی صاف نہیں ہوگا
 اماراتیوں نے صہیونی نظام کو خطے میں داخل ہونے کی اجازت دیکر فلسطینیوں کو فراموش کردیا ، امید ہے امارات کے حکام جلد ہوش کے ناخن لیں گے
 تہران (نیوز ڈیسک) ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو عالم اسلام، عرب قوموں، خطے کے ملکوں اور فلسطینیوں کے ساتھ غداری قرار دیا ہے، محکمہ تعلیم و تربیت کے اعلی عہدیداروں اور اسکولوں کے مدیران کے سالانہ اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب میں ولی امر مسلمین نے کہا کہ امارات اسرائیل تعلقات پائیدار نہیں رہیں گے ،اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کا شرمناک داغ متحدہ عرب امارات کے دامن سے کبھی صاف نہیں ہوگا، اماراتی اسلامی دنیا ، عرب اقوام اور فلسطینیوں کے خلاف اس غداری کے بعد ہمیشہ کیلئے بے توقیر ہوجائیں گے ،انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے خطے میں صیہونیوں کی آمد کا راستہ کھول دیا ہے اور وہ مسئلہ فلسطین کو جو ایک ملک پر قبضے کا مسئلہ ہے، بھلا کر اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کر رہے ہیں ، ایسے وقت جب فلسطینی قوم ہر طرف سے شدید دباو کا شکار ہے متحدہ عرب امارات اسرائیلوں اور امریکا کے پلید عناصر کے ساتھ مل کر اسلامی دنیا کے مفادات اور مصلحتوں کے خلاف کام اور عالم اسلام کے مقابلے میں شقاوت کا مظاہرہ کر رہا ہے ،ولی امر مسلمین نے امید ظاہر کی کہ امارات کے حکام جلد ہوش کے ناخن لیں گے اور جو نقصان انہوں نے پہنچایا ہے اس کا ازالہ کریں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular