
صعدہ : جارح عرب اتحاد کے یمن پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، صوبے صعدہ کے رہائشی علاقوں پر تازہ حملے میں بھاری نقصان پہنچا، 4 شہری جانبحق اور 9 زخمی ہوئے، رہائشی علاقوں شدا اور الرقو کو توپوں کے گولے اور راکٹوں کا نشانہ بنایا گیا، سعودی جارحیت اور محاصرے کے نتیجے میں یمن کو غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلّت کا سامنا ہے، اس کے باوجود بھی عرب اتحاد یمنی عوام کے خلاف اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔


































