Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

عراقی مزاحمتی تنظیموں کاامریکی فوجیوں کو انخلاءکا الٹی میٹم

سیاسی شخصیات کے احترام اور پارلیمنٹ کے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا اور ٹائم فریک ورک دینے تک ایک موقع دیتے ہیں کہ وہ عراق سے نکل جائیں،مزاحمتی تنظیمیں
 امریکیوں کو اپنے پیروں سے چل کر عراق سے نکل جانا چاہیے اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو پھر انہیںتابوتوں میں یہاں سے نکالیں گے، عراقی حزب اللہ کا انتباہ
بغداد(نیوزڈیسک)عراق کی مزاحمتی تنظیموں نے اپنی کارروائیاں روکنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی فوجیوں کو انخلا کیلئے الٹی میٹم دے دیا،تنظیموں نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ امریکی فوجی یا تو اپنی مرضی سے عراق سے نکلیں گے یا انھیں نکالا جائے گا،تنظیموں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کی سیاسی اور اہم شخصیات کے احترام اور عراقی پارلیمنٹ کے امریکی اور غیر ملکی فوجیوں کے انخلا اور ٹائم فریک ورک دینے تک انہیں ایک موقع دیتے ہیں کہ وہ عراق سے نکل جائیں اُس وقت تک ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی، انہوں نے امریکا کو خبردار کیا کہ عراقی عوام کے فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اگر انہوں نے لیت و لعل سے کام لیا یا پھر دھوکہ دہی کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج بر آمد ہوں گے ، عراقی حزب اللہ بریگیڈ کے ترجمان محمد محیی نے ایک علیحدہ بیان میں کہا کہ امریکیوں کو اپنے پیروں سے چل کر عراق سے نکل جانا چائیے اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو پھر وہ افقی صورت میں (تابوتوں میں) یہاں سے نکلیں گے ،امریکا ہمارے لیے ایک دہشت گرد دشمن ہے اور الحشد الشعبی کی تحلیل کیلئے کوشش کر رہا ہے لیکن اسے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا،انہوں نے امریکی افواج کے انخلا کیلئے عراقی قوم کے عزم مصمم پر زور دیا اور پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنے بل کو جلد از جلد نافذ کرے

مزید پڑھیے

Most Popular