Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

سعودیہ اور مصر کو بڑاجھٹکا، بائیڈن کو تسلیم کرنا مجبوری

بائیڈن کے سعودیہ مخالف موقف کے باوجود شاہ سلمان اور بن سلمان کا تعلقات مضبوط بنانے پر زور، ٹرمپ کے پسندیدہ آمر بھی مبارکباد دینے پر مجبور
اسرئیلی وزیراعظم کا بھی یوٹرن، تعلقات معمول پر لائیں ،فلسطینی صدرکا مطالبہ، اگلی امریکی انتظامیہ کے پاس اپنی سابقہ غلطیوں کی تلافی کا موقع ہے،ایران

ابوظبی(نیوز ڈیسک)ڈونلڈٹرمپ کی ناکامی پر ان کے قریبی اتحادی عرب ممالک نے بھی منہ پھیرلیا اور جوبائیڈن کے ساتھ قریبی تعاون کی خواہش کا اظہار کردیا، ایران نے اسے امریکی غلطیوں کی تلافی کا موقع قرار دیا ہے،فلسطینی صدر نے ٹرمپ دور میں خراب تعلقات دوبارہ بہتر بنانے پر زور دیا ہے ،جبکہ اسرائیل نے جوبائیڈن کو اپنا بہترین دوست قرار دیدیا،تفصیلات کے مطابق امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی انتخاب ہارتے ہی ان کے کاسہ لیس اور بہترین اتحادی قرار دئے جانیوالے عرب حکمرانوں نے بھی منہ پھیر لیا، عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان نے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ امریکا اور عرب امارات اتحادی ہیں اور ان کی تاریخی شراکت داری ہے جسے ہم مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں ،سعودی عرب کیلئے بائیڈن کی فتح کسی دھچکے سے کم نہیں کیونکہ وہ کئی بار سعودی عرب میں انسانی حقوق اور شخصی آزادیوں کی پامالی پر تنقید کرچکے ہیں ،انہوں نے جمال خاشقجی کی پہلی برسی کی تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ٹرمپ سعودی بادشاہت کو خطرناک بلینک چیک دے رکھا ہے وہ اقتدار میں آکر سعودی عرب سے تعلقات کا ازسرنوجائزہ لیں گے،انہوں نے یمن میں سعودی جارحیت کی حمایت ترک کرنے کا بھی وعدہ کیا ،بائیڈن کے انہیں خیالات کو دیکھتے ہوئے شاہ سلمان اوران کے بیٹے بن سلمان نے جوبائیڈن کو مبارکباد دینے میں ایک دن تاخیر کی کیونکہ بائیڈن کی جیت کا یقین نہیں تھا، بائیڈن نے مصری صدر عبدالفتتاح السیسی کیلئے ٹرمپ کی حمایت کے بھی خلاف تھے ٹرمپ سیسی کو اپناپسندیدہ آمر کہتے تھے تاہم بائیڈن کی فتح پر السیسی نے بھی بجھے دل کیساتھ انہیں مبارکباد پیش کی، بائیڈن نے ٹرمپ کی جانب سے فلسطین کی معطل امداد بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا ،اسی لئے فلسطینی صدر محمود عباس نے انہیں یاد دلایا کہ ٹرمپ دور میں خراب کئے گئے تعلقات کو مضبوط بنائیں ، ٹرمپ کو اپنا بہترین دوست کہنے والے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو بائیڈن کو بھی اپنابہترین دوست کہنے لگے نیتن یاہو نے بائیڈن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے امریکا اور اسرائیل کے اتحاد کو نئی بلندیوں پر پہنچایا اور تاریخی امن معاہدے کرائے،یروشلم اور گولان کو تسلیم کیا، ایران کے خلاف کھڑے ہوئے ،آپ اسرائیل کے بہترین دوست ہیں ، ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے بیان میں کہا کہ اگلی امریکی انتظامیہ کے پاس اپنی سابقہ غلطیوں کی تلافی اور وعدوں پر عمل پیرا ہونے کی راہ پر واپس آنے کا بھی موقع ہے، ایرانی عوام اب امریکا کی معاشی دہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں جو صدر ٹرمپ کے دور میں کی گئی تھی ، وقت آگیا ہے کہ امریکا اپنے وعدوں کا پاس کرے۔

مزید پڑھیے

Most Popular