Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

جنگی طیارے دینے سے انکار، امارات کو ا مریکی طمانچہ

 اسرائیل سے معاہدہ کے باوجود امریکا کاامارات کو ایف 35طیاروںکی فروخت سے انکار ،امارات نے اسرائیلی حکام سے پہلی باضابطہ ملاقات منسوخ کردی
مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی برتری کو مقدم رکھا جائے گا،امارات کو ایسے ہتھیار دئے جائیں گے جوا یرانی خطرات سے نمٹنے کیلئے ضروری ہیں،مائیک پومپیو
تل ابیب /ابوظبی(نیوز ڈیسک) اسرائیل سے معاہدہ کے باوجود امریکا نے عرب امارات کو ایف 35طیاروںکی فروخت سے انکار کردیا ،اور اسرائیل کو یقین دلایا ہے کہ اسرائیل کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اسرائیل نوازی پر عرب امارات نے اسرائیلی حکام پہلی باضابطہ ملاقات منسوخ کردی ،امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اسرائیل کا دورہ کیا اور وزیراعظم بنیامین سے ملاقات میں یقین دلایا کہ امریکا عرب امارات کو ایسے ہتھیاروں اور حربی آلات کی فراہمی جاری رکھے گا جو ایران کی جانب سے لاحق خطرات سے نمٹنے اور عوام کے تحفظ اور دفاع کیلئے ضروری ہے تاہم مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی برتری کو مقدم رکھا جائے گا ،اس سے پہلے موساد کے ڈائریکٹر یوسی کوہن نے اسرائیلی ٹیلی ویڑن سے گفتگو میں متحدہ عرب امارات کو ایف -35 لڑاکا طیاروں کی فروخت۔کی مخالفت کرتے ہوے کہا گھا کہ اسرائیل ہر قسم کے ہتھیاروں کی فروخت کا مخالف ہے جو علاقے میں اس کی برتری کے لئے خطرے کا باعث بنے،اسرائیلی مخالفت کے بعدعرب امارات نے اسرائیلی حکام پہلی باضابطہ ملاقات منسوخ کردی

مزید پڑھیے

Most Popular