
بنگلا دیش میں مسافر کشتی ڈوبنے سے 21 افراد ہلاک، 50 سے زائد لاپتہ
ڈھاکا: بنگلا دیش میں مسافر کشتی دریا میں ڈوبنے سے 21 افراد ہلاک اور 50 سے زائد لاپتہ ہوگئے، حکام کے مطابق کشتی کے کارگو جہاز سے ٹکرانے کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا، کشتی میں 100 سے زائد افراد سوار تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد امدادی کارروائیوں کے نتیجے میں متعدد افراد کو بچالیا گیا تاہم اب بھی 50 سے زائد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے ۔


































